کراچی میں ایف آئی اے گلستان جوہر کا دفتر بھی بجلی کا نادہندہ نکلا ہے۔
راچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایف آئی اے کا دفتر بجلی کے بل کی مد میں 4 کروڑ کا نادہندہ ہے۔کے الیکٹرک نے چار کروڑ سے زائد واجبات کی ادائیگی کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ ایف آئی اے کی ملکیتی تین منزلہ عمارت کا مئی کا بل 3 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار 120 روپے ہے جبکہ بلڈنگ کے بل کی موجودہ مجموعی رقم چار کروڑ 8 ہزار 420 روپے بنتی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے بل کی مد میں آخری ادائیگی دو سال قبل 21 جون 2022 کو کی گئی تھی۔ایف آئی اے بلڈنگ میں سائبرکرائم ونگ، کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اوراینٹی منی لانڈرنگ وسی ایف ٹی ونگ جیسے اہم شعبے موجود ہیں.عمارت میں 50 کمرے جبکہ چار درجن سے زائد ائرکنڈیشنر نصب ہیں۔عمارت میں موجود سائبر کرائم کے سالانہ بجٹ کی رقم 40 سے 50 لاکھ روپے ہے. باقی دونوں ونگز کاؤنٹر ٹیررازم اور اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کے لیے کوئی بجٹ مختص ہی نہیں ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے 20 جون تک ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کیا ہے عدم ادائیگی کی صورت میں بجلی کاٹ دی جائے گی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز ملنے پر بل ادا کیا جائے گا فنڈز نہ ملنے پر رقم کی مبتادل ادائیگی کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔