ترجمان دفتر خارجہ کا برطانوی ہائی کمشنر جنین میریٹ کے متنازع بیان پر ردعمل

May 31, 2024 | 21:51

ویب ڈیسک

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا برطانوی ہائی کمشنر جنین میریٹ کے متنازع بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جنین میریٹ کے متنازع بیان پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈپلومیٹک کور کی جانب سے عوامی تقریبات میں سفارتی آداب کاخیال کرنےکی تجویز دیتے ہیںترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے سپریم کورٹ کوکسی قسم کی ایڈوائس دینے کا علم نہیں. پاکستان یقین رکھتا ہے کہ ڈپلومیٹک کور عوامی اجتماعات میں بات کرتے ہوئےاحتیاط کریں۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی ہائی کمیشن کو ان کے شہریوں تک قونصلر رسائی فراہم کرتا رہتا ہے اور بارہا غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان بھارت کرکٹ میچ میں دہشت گردی کے خدشے پر ترجمان نے کہا کہ امید کرتے ہیں امریکا پاکستان کرکٹ ٹیم کاتحفظ یقینی بنائے گا اور پاکستانی شہریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں