یورپی ملکوں میں پاکستانی ایئرلائنز کی آج بحالی کا امکان

اسلام آباد : یورپی کمیشن پاکستانی ایئرلائنز سےمتعلق فیصلہ آج کرے گی. جس میں پاکستانی ایئرلائنزکی بحالی کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی یورپی ملکوں میں بحالی کے معاملے پر یورپی کمیشن کااہم ترین اجلاس آج جمعہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔یورپی کمیشن ایئرلائنز سے متعلق فیصلہ آج کرے گی، جس میں پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا امکان ہے۔بحالی اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس 14 سے 16 مئی برسلز میں ہوا .جس میں پاکستان ایوی ایشن ٹیم نے یورپی حکام کوتمام معاملات پرمطمئن کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اےسمیت تمام ایئرلائنز پر یورپی ملکوں میں پابندی ختم ہوجائے گی۔سی اے اے نے اکاؤ کے یونیورسل ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ میں بھی کامیابی حاصل کررکھی ہے.سول ایوی ایشن نے ایاسا کے اہم شعبوں کا اسسمنٹ (جانچ پڑتال) میں کامیابی حاصل کی تھی۔آئی کیو کا 2023 کیلئے 80 فیصد ہدف تھا جبکہ پاکستان کو86.73 فیصد سے کامیابی ملی تھی۔

ای پیپر دی نیشن