چینی وزارت خارجہ نے پاکستان چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دیدی

May 31, 2024 | 23:44

ویب ڈیسک

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پاک چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے انتہائی مضبوط اور مستحکم قرار دیا ہے۔چینی دفتر خارجہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف چینی وزیر اعظم لی کیانگ کی دعوت پر 4 سے 8 جون 2024 تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کریں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پاک چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے انتہائی مضبوط اور مستحکم قرار دیا۔

یاد رہے کہ ماؤنٹ تائی چین کے پانچ مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے اور اسے چین کے مذہب میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے.اؤنٹ تائی چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے صبح 7 بجے چین کے دورہ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اس اہم دورے کے حوالے سے مختلف وزارتوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔دوسری جانب وزیراعظم نے صبح 7 بجے چین کے دورہ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اس اہم دورے کے حوالے سے مختلف وزارتوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں