تینوں رہنماؤں کےدرمیان یہ اہم ملاقات ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں جاری آسیان اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ہیلری کلنٹن اور چینی وزیر خارجہ یانگ جائچی کے درمیان ملاقات میں امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت اورباراک اوباما کی دلائی لامہ سے ملاقات جیسے متنازعہ امورزیربحث آئے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدراور وزیرخارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں ہیلری کلنٹن نے شمالی کوریا کے خلاف سفارتی اورفوجی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔