کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ذاتی جھگڑے کو ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ بنا دیا جاتا ہے ۔ قتل کی بعض وارداتوں کی تحقیقات سے ذاتی دشمنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ایم کیو ایم کی لیڈر شپ سے رابطے میں ہیں گورنر سندھ سے میرا روزانہ رابطہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پچاس سے زائد افراد کو پکڑا گیا ہے ۔ ان میں سے چھ سے آٹھ بڑے ٹارگٹ کلر بھی شامل ہیں، ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ بھارتی مفادات کے تحفظ کا معاہدہ نہیں۔ تاجر برادری کے مفادات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے بھارت سے آنے والا سامان پاکستانی ٹرکوں کے ذریعے افغان بارڈر تک پہنچایا جائے گا۔