اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ معشیت کو مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وسائل میں اضافہ اوراخراجات میں کمی کی جائے، حکومت اس سلسلے میں موثراورٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کی روشنی میں وفاقی وزارتوں میں کمی کی جا رہی ہے اور آئندہ ماہ پانچ وفاقی وزارتیں ختم کرکے ان کا نظم و نسق صوبوں کو دے دیا جائے گا جبکہ پانچ مزید وزارتیں دسمبر میں ختم کر دی جائیں گی۔ وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ صوبوں کو منتقل ہونے والی وزارتوں کے ملازمین کا مستقبل اچھا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کا نیا قانون بنانے کے لئے مسودہ جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔