امریکی صدربارک اوبامانے کہا ہے کہ دھماکہ خیزموادوالے پیکٹس شکاگومیں یہودیوں کے پتے پربھیجے گئے تھے ،امریکا کیخلاف منصوبے میں یمن میں موجود القاعدہ کاہاتھ ہے

باراک اوباما نے طیارے کے متعلق میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ شب ہی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا تھا، جس پر تمام ایئر پورٹس کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔  انہوں نے بتایا کہ  
 یمن سے بھیجے جانے والے دو پیکٹس کی تشخیص دبئی میں ہوئی جن میں دھماکہ خیزمواد کی موجودگی ثابت ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے حوالے سے یمن کے صدر سے بھی بات ہوئی ہےاورانہوں نے 
ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔باراک اوباما نے کہا کہ یمن سے القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن