متحدہ قومی موومنٹ کے لندن میں قتل ہونے والے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کی میت ان کے والدین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں برطانوی پولیس حکام نے لندن میں ڈاکٹرعمران فاروق کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورانہیں قتل کیس میں اب تک ہونے والی تفتیش سے آگاہ کیا۔ اس موقع پربرطانوی حکام نے ڈاکٹرعمران فاروق کے والدین کی درخواست پرمیت ان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ میت ایک ہفتے میں ان کو فراہم کردی جائے گی۔ امکان ہے کہ ان کی میت آئندہ چند روز میں پاکستان لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کو 16 ستمبر کو لندن کے علاقے گرین لین میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہرقتل کردیا گیا تھا، اب تک ان کے قتل میں ملوث کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن