کراچی میں بجلی کے بحران نے گھریلو اورصنعتی صارفین کی زندگی اجیرن کردی ہے، کراچی انڈسٹری ایسوسی ایشنزنے تین نومبرکو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ 

اس سلسلے میں شہرکی صنعتی ایسوسی ایشنزکا ایک اہم اجلاس کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں ہوا۔ اجلاس میں کاٹی، لانڈھی، ایف بی ایریا، پاک ٹینریزاورسائیٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے متفقہ طورپرفیصلہ کیا کہ کراچی کے تمام صنعتی علاقوں میں بلا تاخیربجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ایسا نہ کیا گیا تو بدھ تین نومبر کو کراچی کی تمام صنعتیں بند کردی جائیں گی۔ کاٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں میں پیداواری عمل رکنے سے نہ صرف معیشت کو بارہ ارب روپے کا نقصان ہوگا بلکہ حکومت کو بھی ریونیو کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن