کراچی کے مقامی وکیل نے مسلم لیگ نون کو نااہل قراردینے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے سوشل کنٹریکٹ کی بات کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

Oct 31, 2010 | 09:12

سفیر یاؤ جنگ
مسلم لیگ نون کے خلاف درخواست مقامی وکیل سہیل حمید ایڈووکیٹ نے دائرکی ہے، جس میں نواز لیگ کے خلاف درخواست میں وفاق پاکستان، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، سہیل حمید ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نوازشریف نے حال ہی میں مُلک میں پچیس سال کے لئے نئے سوشل کنٹریکٹ کی بات کی تھی جوکہ خلاف قانون ہے، وہ آئین کے آرٹیکل ٹو اے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس آرٹیکل کی پاسداری ہرشہری پرلازم ہے، درخواست گذارنے بینظیر بھٹو کیس پی ایل ڈی اُنیس سو اٹھاسی کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مسلم لیگ نواز پرپابندی عائد کی جائے، درخواست گذارنے درخواست میں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کو فریق نہیں بنایا۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے سوشل کنٹریکٹ میں فوج سمیت تمام اداروں کو شامل کرنے کی تجویزدی تھی۔
مزیدخبریں