سپاٹ فکسنگ الزامات کے تحت معطل ہونے والے فاسٹ باؤلرمحمد عامراورسابق کپتان سلمان بٹ کی اپیلوں پرسماعت اتوار کے روز تک ملتوی کردی گئی۔

Oct 31, 2010 | 09:23

سفیر یاؤ جنگ
دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے اپیلوں کی سماعت آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کمیشن کے سربراہ مائیکل بیلوف کررہے ہیں۔ سلمان بٹ اورعامرنے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے، محمد آصف اپنی اپیل سے دستبردارہوگئے تھے۔ آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے روز سماعت مکمل کرلی گئی، دوسرے روز کیس کے دیگرپہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔ دونوں کھلاڑی فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرسکیں گے۔ سلمان بٹ کے جانب سے خالد رانجھا اورآفتاب گل جبکہ محمد عامر کی طرف سے شاہد کریم ایڈووکیٹ کیس کی پیروی  کررہے ہیں۔
مزیدخبریں