نیٹونے افغان صوبے پکتیکا کے ضلع برمل میں اتحادی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے کے دوران جوابی کارروائی میں اسی مزاحمت کار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Oct 31, 2010 | 09:27

سفیر یاؤ جنگ
نیٹوکے ترجمان کے مطابق طالبان نے پاکستانی سرحد کے قریب ضلع برمل میں اتحادی فورسز کی چیک پوسٹ پرچاروں طرف سے بھاری گولا بارود اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ اس قدر شدید تھا کہ اتحادی فورسزکو فضائیہ کی بھی مدد لینا پڑی۔ پکتیکا کے گورنرکے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ  جوابی کارروائی میں مارے جانے والے تمام طالبان کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اطلاع تھی کہ اس حملے میں تیس طالبان مارے گئے ہیں جبکہ شدید حملے میں نیٹو کے صرف پانچ فوجی زخمی ہوئے۔ نیٹو افواج نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
مزیدخبریں