سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹوقتل کیس کا چالان عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔

Oct 31, 2010 | 09:33

سفیر یاؤ جنگ
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اکرام اعوان نے کیس کی سماعت کی۔  مشترکہ تخقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ چالان تاحال مکمل نہیں ہے اور تحقیقاتی ٹیم کے افسر بیمار ہیں اس لیے مزید وقت دیا جائے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اکرام اعوان نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کے پچھلی سماعت کے موقح پر بھی کہا گیا تھا کے ایک سلطانی گواہ بھی سامنے آ گیا ہے اور چالان مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ا ہلکاروں نے عدالت کو بتایا کے ابھی تک نہ تو پولیس افسر کو نامزد کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی سطانی گواہ سامنے آیا ہے۔ عدالت نے مزید سماعت تیرہ نومبر تک ملتوی کردی۔
مزیدخبریں