عطائی ڈاکٹروں اورجعلی حکیموں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، لوگوں کی جانوں سے کھیلنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب

ڈینگی کے تدارک کےلئے ایمرجنسی کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپرےاورفوگنگ کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں صفائی کی خصوصی مہم کا آغازبھی کردیاگیا جبکہ عطائی ڈاکٹروں اورجعلی حکیموں کے خلاف بھر پور کارروائی بھی کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب نےڈینگی پرایکسپرٹ ایڈوائزری کورگروپ تشکیل دینےکی منظوری دیتےہوئےکہاکہ سینئرڈاکٹروں اورماہرین پرمشتمل کورگروپ خود مختارہوگا۔انہوں نےفلٹرکلینک بلال گنج میں ہونےوالی بےقاعدگیوں کاسختی سےنوٹس لیتے ہوئےسیکرٹری صحت کوذمہ داروں کےخلاف ایکشن لینےکی ہدایت کی جبکہ سیکرٹری صحت سے ہیلتھ ہیلپ لائن مستقبل طور پر قائم کرنے کے لئے تین روز میں سفارشات بھی طلب کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن