امریکہ نے پانی پر ٹیکسز لگانے کے لئے پاکستان پردباؤ بڑھادیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان پانی کے معاملے پر اسٹریٹجک ڈائیلاگ دو سےچار نومبر تک اسلام آباد میں ہونگے جن میں امریکہ کی جانب سے گھریلو، صنعتی اور زرعی مقاصد کے لئے پانی کے استعمال پر ٹیکسز لگانے کا معاملہ اٹھایا جائیگا۔ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے واپڈا نے سندھ اور دیگر تمام صوبائی حکومتوں سے ایک خط کے ذریعے رائے طلب کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پرویز مشرف کے دور حکومت میں واٹر سیکٹر کے لئے فنڈز کی فراہمی سے قبل ٹیکس عائد کرنے کی شرط رکھی تھی جبکہ اب پانی کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک انسٹیٹیوشنل اسٹرکچر بنانے پربھی غور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن