کراچی (خصوصی رپورٹ) امریکی تھنک ٹینک ”سنٹر فار کاﺅنٹر انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز“ کے ارکان نونی اور ولید فارلس و دیگر کا نظریہ ہے کہ سوویت یونین کے بعد دنیا کے امن کو انتہا پسندانہ اسلام سے خطرہ ہے۔ اس سنٹر فار کاﺅنٹر سے سابق سی آئی اے ایجنٹ کلیئر لوپاز‘ نام نہاد مسلم سکالر توفیق حمید اور امریکی وکیل سٹیفن کوگلن بھی وابستہ ہیں۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق اسلام مخالفین کو ”ری پبلکن“ کی حمایت حاصل ہے۔ جان میکن کے مشیر گائی راجرز نے امریکہ میں 500 سے زائد اینٹی مسلم دفاتر قائم کر رکھے ہیں جس کے پرجوش کارکن فون کال پر مظاہرے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں۔ امریکہ میں شریعت کیخلاف قوانین بھی اسی نے متعارف کرائے۔