مکرمی! دنیا نے ہاتھ دھونے کا عالمی دن منا کر جراثیم اور بیماریوں سے بچنے کے سلسلے میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دنیا جس نتیجہ پر آج پہنچ رہی ہے۔ اسلام نے یہی بات چودہ صدیاں پیشتر انسانیت کو بتا کر خبردار کیا تھا۔ ”ہاتھ دھونا“ محاورہ بھی بولا جاتاہے۔ ہم بحیثیت قوم ”اچھی رہبری، ملکی وقار و خود مختاری اور اس ملک کے اندر پر سکون زندگی جیسے بنیادی حقوق سے ایک عرصہ ہوا محاورتاً ہاتھ دھوئے بیٹھے ہیں۔ ہاتھ کی صفائی کے سبھی قائل ہیں مگر جس ہاتھ کی صفائی کا ہمیں سامنا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ باقی دنیا کو اس سے محفوظ رکھے۔
(محسن امین تارڑ )
ہم تو بہت پہلے سے ہاتھ دھوئے بیٹھے ہیں
Oct 31, 2012