دھنوٹ (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی سابق وفاقی وزیر محمد صدیق خان کانجو مرحوم کی تعزیت کے لئے کہروڑپکا آمد متوقع ہے۔ اس موقع پر عبدالرحمن کانجو کا اپنے گروپ سمیت مسلم لیگ ن میں شمو لیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع لودھراں کی اہم سیاسی شخصیات سابق ضلع ناظم عبدالرحمن خان کانجو، ایم این اے صدیق خاں بلوچ، ایم پی اے سید رفیع الدین شاہ، احمد خاں بلوچ، پیر عامر اقبال قریشی، راجن سلطان پیر زادہ نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میںمعاملات بھی طے ہو چکے ہیں عبدالرحمن کانجو حلقہ این اے 155، صدیق خان بلوچ این اے154سے امیدوار ہونگے۔
عبدالرحمٰن کانجو کی گروپ سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان
Oct 31, 2012