عوام کو کرپشن اور ناانصافی کیخلاف جہاد کرنا ہو گا: جسٹس (ر) خلیل رمدے

کمالیہ (نامہ نگار) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ قومیں محنت اور تعلیم کی وجہ سے ہی ترقی کرتی ہیں، عوام کو بُرائی، کرپشن اور ناانصافی کیخلاف جہاد کرنا ہو گا۔ کمالیہ کے لوگوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اس علاقہ میں تعلیم پر توجہ دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ اپنی آئندہ زندگی کو خدمت خلق کیلئے وقف کرنا چاہتا ہوں۔ کمالیہ کے مختلف سکولوں، کالجز میں فری لیکچر بھی دینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آپ لوگ تحصیل کمالیہ کے کسی بھی پسماندہ گاﺅں کے ایک سکول کی نشاندہی کریں میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس سکول میں تمام سہولیات ٹیچرز، سٹاف مہیا کرواﺅں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی آبائی رہائش گاہ پر نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...