کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی رہنما ممتاز علی بھٹو اور ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے اظہاریکجہتی کیلئے مسلم لیگ نے سندھ کے جنرل سیکرٹری سلیم ضیاءکی قیادت میں راجہ عبد اللہ‘ میاں تیمور ارباب‘ مہیش کمار‘ غلام مصطفی ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران پر مشتمل وفد لاڑکانہ روانہ ہوگیا۔ اس موقع پر سلیم ضیاءنے کہا کہ ریاستی جبر و تشدد سے مسلم لیگ ن کو دبایا نہیں جا سکتا۔