کراچی (آن لائن) سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر ینچ آج (بدھ) کو کراچی بدامنی کیس کی سماعت کرے گا، فاضل بینچ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سرمد جلال عثمان، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل ہوگی۔ فاضل لارجر بینچ بدھ کے روز چیف سیکرٹری سندھ راجہ عباس اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر افسران کے خلاف جاری توہین عدالت کے نوٹس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ آج کراچی بدامنی کیس کی سماعت کریگا
Oct 31, 2012