لاہور (اے پی اے) سپریم کورٹ کی سخت کارروائی کے بعد پی ٹی اے حکام نے یو ٹیوب تو بلاک کر دی لیکن توہین اسلام اور پیغمبر اسلام کی توہین پر مبنی ویب سائٹس کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ یو ٹیوب کی سب ویب سائٹس ”METACAFE“ اور گوگل ویب سائٹ کے امیجز پر ”INOCENCE OF ISLAM“ سرچ کرنے سے توہین امیزویڈیوز اور تصاویر اوپن ہو جاتی ہیں۔HTTPS://WWW.GOOGLE.COM.PK “ پر جا کر IMAGES پر کلک کریں اور لکھیں تو ڈھیروں خاکے اوپن ہو جائینگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے جس کی وجہ سے دو بڑے مذاہب میں نفرت مزید پھیل رہی ہے جو کسی بڑے سانحے کی پیش گوئی بھی ہو سکتی ہے۔ فیس بک ذرائع کے مطابق گستاخانہ فلم اور مظاہروں پر مسلمان یوزرز اور عیسائی یوزرز کے درمیان بحث طول پکڑنے لگی، دونوں اطراف سے گستاخانہ فلم پر رائے کے دوران اکثر ایک دوسرے کے مذاہب کیخلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال عام ہے۔
یو ٹیوب کی سب ویب سائٹس، گوگل پر توہین آمیز مواد موجود
Oct 31, 2012