مقبوضہ کشمیر (اے پی اے) مقبوضہ کشمیر میںمیں انٹرنیٹ پر اسلام مخالف تصویروں کی اشاعت کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ انٹرنیٹ پر اسلام، قرآن اور کعبے کی توہین آمیز تصاویر شائع ہوتے ہی جنوبی کشمیر کے کشتواڑ ضلعے میں مسلم مظاہرین نے پولیس تھانے پر پتھراو¿ کیا جس کے بعد کشتواڑ کے ساتھ ساتھ ملحقہ اضلاع ڈوڈہ اور بھدرواہ میں بھی کشیدگی پھیل گئی۔ اس سے قبل لداخ کے زان اسکار قصبہ میں بودھ آبادی اور مسلم باشندوں کے درمیان تصادم کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔حکام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس ب±ک پر اسلام مخالف تصاویر شائع کرنے کے الزام میں تین مقامی ہندو شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم کشت واڑ کی جامع مسجد کے امام نے کشمیر میں ہڑتال کی کال دے دی۔