اداکار و فلمسازعمران شیخ نے نئی اردو فلم ”جیو تو ایسے“ بنانے کا اعلان کر دیا

لاہور (اے پی پی) اداکار و فلمساز عمران شیخ نے نئی اردو فلم ”جیو تو ایسے“ بنانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم عالمی معیار کے مطابق ہو گی۔ فلم کا سکرپٹ فانی جان لکھ رہے ہیں اور سکرپٹ مکمل ہوتے ہی کاسٹ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی موجودہ معاشرتی و سماجی مسائل پر مبنی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن