بنکاک (اے پی پی) فیفا فٹسال ورلڈکپ 2012ءکل سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں شروع ہوگا۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان تھائی لینڈ، آئیوری کوسٹ، یوکرائن اور پیرا گوئے گروپ بی میں سپین، ایران، پانامہ اور مراکش گروپ سی میں برازیل، جاپان، لیبیا اور پرتگال، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، میکسیکو، اٹلی اور آسٹریلیا گروپ ای میں مصر، سربیا، جمہوریہ چیک اور کویت جبکہ گروپ ایف میں روس، سلیمان آئی لینڈ، گوئٹے مالا اور کولمبیا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے گروپ سٹیج کا آغاز کل سے ہوگا۔ گروپ سٹیج میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چار میچ کھیلے جائیں گے۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کل سے شروع ہو گا‘ 24 ممالک شرکت کرینگے
Oct 31, 2012