بھارت سے کرکٹ تعلقات کی بحالی کیلئے 6 ماہ سے کوشاں ہیں : ذکاءاشرف

لاہور (چودھری اشرف/سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے ساتھ سیریز کے لیے گرین سگنل ملنا خوش آئند ہے۔ پی سی بی گذشتہ چھ ماہ سے بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی کے لئے کوشاں ہے اگر یہ تعلقات بحال ہو جاتے ہیں تو مستقبل قریب میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے امکانات بھی روشن ہو جائیں گے۔ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پریمیئر لیگ کے انعقاد سے پہلے بھارت کے ساتھ سیریز ہونے کا فائدہ ہوگا۔ سلیم ملک کی بیٹنگ کوچ کی درخواست مسترد نہیں کی گئی ابھی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں ، کمیٹی درخواستوں کو شاٹ لسٹ کرے گی جس کے بعد میرے پاس حتمی فہرست آئے گی ۔ پاکستانی امپائرز کے مبینہ میچ فکسنگ سیکنڈل کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر ہم نے آئی سی سی سے اس کی اصل ویڈیو مانگی تھی جو ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ جب تک امپائرز کلیئر نہیں ہوتے انہیں ڈومیسٹک میچز میں فرائض انجام دینے کی اجازت نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی معاملات چل رہے ہیں۔ پاکستان پریمیئر لیگ کے انعقاد کے لئے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ لیگ کے انعقاد کے لئے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...