قومی کبڈی ٹیم کے 14 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے دوسرے ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے 14 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کے کپتان اور دیگر آفیشلز کا اعلان آج کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے قومی سکواڈ میں مشرف جاوید، محمد منشا، بابر گجر، سجاد گجر، اکمل ڈوگر، اسلم ڈوگر، شفیق بٹ، صدیق بٹ، لالہ عبید اﷲ، آصف مولا، شفیق چشتی، راشد اسماعیل، عرفان مانا اور مطلوب احمد شامل ہیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے حکام نے کھلاڑیوں کے نام ایشین کبڈی فیڈریشن کو بھجوا دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...