ممبئی (اے پی پی) بھارت کی اے کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنا لئے۔ منوج تیواری، ابھینوو مکنڈ اور یوراج سنگھ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ونے کمار 25 اور پروندر آوانا 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ٹم بریسنن اور گریم سوان نے تین، تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔