طاہر زمان کل سے کیمپ میں جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کنسلٹنٹ طاہر زمان کو سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں جونیئر کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ طاہر زمان کل ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم میں جونیئر ہاکی ٹیم کے کیمپ کو جوائن کرینگے۔ پی ایچ ایف نے طاہر زمان کو ٹیم کے ساتھ ملائیشیا بھجوانے کا بھی گرین سگنل دیدیا ہے۔ اس سلسلہ میں گذشتہ روز سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ اور طاہر زمان کے درمیان نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی۔ طاہر زمان نے نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ ایف نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کے مطابق پہلے گراس روٹ لیول پر کام کیا جائیگا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی بیسک پر کام کیا جائے۔ سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی خامیوں کو مانیٹر کرکے ان کو دور کرنے کے لیے پلان ترتیب دوں گا تاکہ جونیئر ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کے بعد ملک میں جاری اکیڈمی سسٹم پر بھی کام کرونگا کہ وہاں پر کیا کچھ ہو رہا ہے اور اس میں بہتری لانے کیلئے کیا کر سکتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...