بہاولپور: ویگن اور ٹرک کے تصادم میں 3 بچوں ‘8 خواتین سمیت 26 جاں بحق

بہاولپور (نامہ نگار+ نوائے وقت نیوز) مسافر ویگن اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم سے 3بچوں اور 8خواتین سمیت 26افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہو گئے، 17افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے مبارک پور سے ہائی ایس ویگن نمبر 4796ایس جی جے بہاولپور سے مبارک پور جا رہی تھی کہ داماں پھاٹک کے قریب داماں والی سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار 17 افراد اور ٹرک پر سوار 4افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ و دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد مبین، مسز توحید، ایم عمران، ساجد، ناصر، جمیل، رفیق، اکرم توقیر، رضوانہ ریحانہ، زہرہ، پٹھانی مائی، حسینہ بی بی، طاہرہ بی بی، زہرہ بی بی، عطا الٰہی شامل ہیں۔ ٹرک کے اوپر بھی کچھ افراد بیٹھے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ویگن اور منی ٹرک کے تصادم کے دوران ٹرک کے اوپر بیٹھے ہوئے چند افراد بھی زخمی اور جاں بحق ہوئے ہیں۔ نذیر احمد، محمد عمران، کوثر بی بی، در محمد، ٹرک ڈرائیور سمیت 12افراد زخمی ہیں جنہیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال لے جایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے کچھ افراد کے ورثاءشعبہ حادثات پہنچ گئے اور کئی خواتین شعبہ حادثات کے باہر روتی رہیں۔ خوفناک حادثہ کی آواز دور دور تک سنی گئی جس پر آس پاس سے لوگ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حادثہ اس قدر شدید اور خوفناک تھا کہ مسافر ویگن بالکل تباہ ہو کر پچک گئی جس کی وجہ سے اس کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس موقع پر انتہائی المناک اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ویگن کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی موقع پر دم توڑ گئے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے المناک حادثات پر اظہار افسوس کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، لیاقت بلوچ نے بھی ٹریفک حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ بیورو رپورٹ کے مطابق حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کے علاوہ 3بچے بھی جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر ویگن میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثہ میں باپ بیٹا بھی جاں بحق ہوئے۔ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے زونل کمانڈر ڈی آئی جی رائے الطاف نے تصادم سے 26افراد کی ہلاکت پر انکوائری کے لئے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...