صوبے آئی ایل او کنونشن 81 کا نفاذ یقینی بنائیں: چیئرمین صنعتی تعلقات کمیشن

لاہور (پ ر) جسٹس راجہ فیاض احمد چیئرمین قومی صنعتی تعلقات کمیشن نے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان میں کم از کم اجرتوں میں پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں تعینات ملازمین کی طرح اضافہ کیا جائے جو دو سال سے نہیں کیا گیا اور کارکنوں کو مروجہ سیفٹی و لیبر قوانین کے تحت اطلاق کرنے کے انتظامات آزادانہ لیبر انسپکشن مشینری آئی ایل او کنونشن نمبر 81 کے تحت صوبائی حکومتوں کو نفاذ کرائیں۔ کنفیڈریشن کی درخواست پر یہ بھی ہدایت کی گئی کہ حکومت مطلع کرے کہ کارکنوں کے ورکرز ویلفیئر فنڈ کے اربوں روپے محکمہ فنانس کے پاس کیوں جمع رکھے ہوئے ہیں اور لیبر قوانین کو آئی ایل او کنونشنوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے پیش نظر کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی جانب سے درخواست کی پیروی کیلئے خورشید احمد مرکزی جنرل سیکرٹری پیش ہوئے۔ مزید کارروائی کیلئے درخواست تاریخ سماعت تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...