400سے زائد ڈاکٹروں کے اے سی آر نہ لکھنے پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

لاہور(کامرس رپورٹر) ےنگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے سابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے ڈاکٹروں کی 400سے زائد اے سی آر نہ لکھے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں قانون ہی نہیں تو اے سی آر کیسے لکھی جائیں۔ صدر ےنگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر حامد بٹ نے کہاکہ سابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب فواد حسن فواد کی طرف سے ہمارے ساتھ ےہ بہت بڑا ظلم ہے اور ان کی طرف سے اے سی آر نہ لکھے جانے پرڈاکٹروں کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر اے سی آر پر صرف کاﺅنٹر سائن ہونے باقی ہیں جو صرف آدھا گھنٹہ کا کام ہے۔ اس لئے وزیراعلیٰ شہباز شریف اس کا ایکشن لیں اور جلد از جلد ہماری اے سی آر مکمل کی کروائیں۔ ڈاکٹر حامد بٹ نے کہا کہ اے سی آر تو تب لکھی جائیں جب محکمہ صحت میں کوئی قانون ہو ےہاں پر ایک سیکرٹری پالیسی بناتا ہے دوسرا آکر اس کی تہس نہس کردیتا ہے۔اے سی آر تو دور کی بات محکمہ صحت میں سیکشن آفیسرز ڈاکٹروں سے پیسے لیکر ان کے آرڈر کررہے ہیں اور پبلک سروس کمیشن کی طرف توجہ ہی نہیں دی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...