لاہور + گوجرانوالہ (اپنے نامہ نگار سے + کامرس رپورٹر + نمائندہ خصوصی) عیدالاضحیٰ پر سرکاری چار چھٹیوں کے بعد گزشتہ روز تمام وفاقی صوبائی دفاتر کھل گئے تاہم پہلے روز ملازمین کی حاضری کم رہی جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی سرکاری کاموں کے سلسلہ میں آمد و رفت نہ ہونے کے برابر رہی۔ تعطیلات کے مطابق عدالتیں بھی کھل گئیں مگر سائلوں کی گہما گہمی نظر نہ آ سکی۔ وکلاءاپنے چیمبروں میں عید کی تعطیلات منانے کے حوالے سے گفتگو میں مصروف رہے۔ ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈورز میں ڈاکٹروں اور سکولوں کالجوں میں اساتذہ کی حاضری بھی کم رہی۔
عید کی چھٹیاں ختم، دفاتر کھل گئے، حاضری کم رہی عدالتوں، ہسپتالوں میں بھی گہما گہمی نظر نہ آئی
Oct 31, 2012