چودھری پرویز الٰہی سے البرکہ بینک کے صدر عدنان احمد یوسف کی ملاقات

Oct 31, 2012

خصوصی رپورٹر

لاہور (خصوصی رپورٹر) نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے البرکہ بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین یونین آف عرب بینکس عدنان احمد یوسف نے سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مذہبی سکالر مفتی تقی عثمانی کی بینکوں میں سود کے بغیر کام کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے البرکہ بینک کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر عدنان احمد یوسف کو خراج تحسین پیش کیا۔ البرکہ بینک کے صدر عدنان احمد یوسف نے چودھری پرویزالٰہی کے دور میں صوبے کی ترقی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

مزیدخبریں