انتہا پسندی ختم نہ کی گئی تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو جائیگا، فضل کریم

لاہور (آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل سے چشم پوشی کر کے جمہوریت کو داﺅ پر نہ لگائیں۔ سیاسی و مذہبی انتہاپسندی ختم نہ کی گئی تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو جائے گا۔ سرکاری خزانہ چوری کرنے والے راہنما نہیں راہزن ہیں۔ بندوق کے زور پر شریعت کے نفاذ کا طرزِ عمل شریعت سے متصادم ہے۔ اصغر خان کیس کے فیصلے پر عمل ہوا تو سیاست کے بڑے کھلاڑی بارہویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک کا اصل مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی غلط تقسیم ہے۔ حکمران اپنے دھندوں میں مصروف ہیں اور ملک کی فکر کسی کو نہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل جماعت اہلسنّت کے 8 نومبر کے ”لبیک یا رسول اللہﷺ! لانگ مارچ“ میں بھرپور شرکت کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...