رشوت لینے کا الزام، ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر حبیب اللہ سیال معطل

Oct 31, 2012

کامرس رپورٹر

لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے رشوت لینے کے الزام کی ابتدائی تحقیقات کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں تعینات ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ سیال کو معطل کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والا ای ڈی او ہیلتھ جھنگ نہیں اور اس بارے میں خبر درست نہیں، ترجمان نے کہا کہ متعلقہ آفیسر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں