مینار پاکستان جلسے کو ایک سال مکمل، تحریک انصاف نے ”یوم انقلاب“ منایا

Oct 31, 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) مینار پاکستان پر جلسے کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے یوم انقلاب منایا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید‘مراد راس‘ فوزےہ عامر خان ‘رانا اختر حسےن اور دیگر کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے مینار پاکستان کے سامنے چوک مےں سڑک پر جشن منایا مٹھائی تقسیم کی‘ کیک کاٹے، کارکن بھنگڑے ڈالتے رہے اورکارکنوں نے مےنار پاکستان کے سائے مےں تارےخی جلسے کی ےاد مےں تحرےک انصاف کی کامےابی کےلئے دعا بھی کی‘ کارکنوں نے عمران خان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید کاکہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتیں تحریک انصاف کے سونامی سے خوفزدہ ہیں اور آئندہ انتخابات میں ہم تمام جماعتوں کو عبرتناک شکست دیںگے اور آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی۔............


تحریک انصاف کے کارکن کیک پر جھپٹ پڑے رہنما ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے............
لاہور (این این آئی + نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کے کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے جیالوں کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا، یوم انقلاب کیلئے لائے گئے کیک کارکنوں کی چھینا جھپٹی کی نذر ہو گئے قیادت کرنے والے رہنما ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے جبکہ کئی کارکنوں کے کپڑے بھی خراب ہو گئے۔

مزیدخبریں