آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو آٹے دال کا بھاﺅ معلوم ہو جائیگا: وٹو

لاہور/ساہےوال/اسلام آباد (ایجنسیاں+نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو آٹے دال کا بھاﺅ معلوم ہو جائےگا۔ پنجاب کے عوام سریا برادران کے جھانسے میں آنےوالے نہیں۔ پنجاب حکومت کی ساری توجہ لاہور پر مرکوز ہے، باقی صوبے میں کسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مخالفین شکست کےلئے تیار ہوجائیں۔ وہ ساہےوال اور لاہور سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ منظور وٹو نے کہاکہ ایک فوجی آمر کی پیداوار مسلم لیگ (ن) آج بھی ضیاءالحق کے دور کے خواب دیکھ رہی ہے لیکن اب اس ملک میں نہ تو کوئی ضیاءالحق آئے گا اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کو چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا موقع ملے گا۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے منظور احمد وٹو نے پی پی پی اور ق لیگ میں اختلافات کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی اور ق لیگ کے درمیان اتحاد رہے گا اور دونوں پارٹیاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت انتخابات میں حصہ لیں گی۔ فارمولا طے کرنے کے لئے پارٹیاں اپنی سطح پر الگ الگ ہوم ورک کر رہی ہیں اور باقاعدہ اعلان تین چار روز میں کیا جائے۔ ماضی میں پارٹی کے لئے جن لوگوں نے قربانیاں دیں ہیں ان کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان سب لوگوں کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ آئندہ انتخابات کا میدان پنجاب ہے۔ میری تعیناتی انتخابات کو پیش نظر رکھ کر کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...