اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر غور ہو گا اجلاس مےں توانائی کے بحران اور بلوچستان کمیٹی کی رپورٹ پر بحث کی جائے گی توانائی کے بحران پر قابو پانے کے سلسلے مےں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لےا جائے گا ۔ وفاقی وزےر قانون و انصاف فاروق اےچ نائےک آج وفاقی کابینہ کے ارکان کو سپریم کورٹ کے حکم پر سوئس حکام کو صدرآسف علی زرداری کے خلاف مقدمات کو ختم کرنے کے بارے مےں سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے لکھے گئے خط کو واپس لینے کے لئے مجوزہ خط کے حوالے سے اعتماد میں لےں گے۔