قصور /کندیاں خاص (نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے پر اندھادھند فائرنگ کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا۔ عبدالغفور جس کا تعلق کمہار برادری سے تھا اور زاہدہ بی بی جس کا تعلق ارائیں برادری سے تھا دونوں موضع سوڈیوال کے رہائشی تھے اس دوران عبدالغفور نے زاہدہ بی بی سے تعلقات استوار کر لئے اور چند ماہ قبل عبدالغفور نے زاہدہ بی بی کو اغوا کر لیا اور مبینہ طور پر گھر والوں کی مرضی کے خلاف آپس میں نکاح کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ گاﺅں کے لوگ لڑکی کے بھائیوں اور دیگر ورثاءکو طعنے دیتے تھے کہ ایک کمّی نے ان کی بہن کو اغوا کر کے اس سے محبت کی شادی کر لی ہے۔ گذشتہ روز عبدالغفور اور اس کی مبینہ بیوی زاہدہ بی بی موضع کچہ پکا کے نزدیک پیدل جا رہے تھے کہ زاہدہ بی بی کے بھائی اشرف وغیرہ موٹر سائیکل پر آئے اور اندھادھند فائرنگ کر کے دونوں کو موقع پر ہلاک کر دیا۔
قصور: پسند کی شادی پر بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا
Oct 31, 2012