مریدکے (نامہ نگار) کارٹون دیکھنے کا شوقین پانچ سالہ بچہ سانس کی نالی میں روٹی کا ٹکڑا پھنسنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ راوی ریان کے محمد اشفاق کا پانچ سالہ بیٹا محمد عاصم ٹی وی پر لگے کارٹون پروگرام میں مگن ہو کر کھانا کھا رہا تھا کہ روٹی کا ٹکڑا اس کی سانس کی نالی میں چلا گیا کمرے میں کسی بڑے کے موجود نہ ہونے کے باعث کوئی اس کی مدد نہ کر سکا علم ہونے پر جب اسے مقامی ڈاکٹر کے پاس لیجایا گیا تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ کمسن بچے کی اچانک موت پر اہل علاقہ سوگوار ہو گئے اور محلہ میں کہرام مچ گیا۔