کوئٹہ میں ڈاکٹرکی عدم بازیابی کے خلاف صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال پندرہویں روزبھی جاری۔ اوپی ڈی اورآپریشن تھیٹربند ہونے سے مریضوں کی اذیت میں اضافہ۔

آنکھوں کے ہسپتال ایل آر بی ٹی کے ایم ایس ڈاکٹرمحمد سعید خان کو سولہ اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب سے اغوا کیا گیا تھا جنہیں تاحال باز یاب نہیں کرایاجاسکا ہے۔ حکومت بلوچستان نے اغوا کاروں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کے لئے پچیس لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹرمحمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرہڑتال پر ہیں۔ سولہ روز سے مسلسل او پی ڈیز اورآپریشن تھیٹربند ہونے سے ہزاروں مریضوں کو روزانہ مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔

ای پیپر دی نیشن