کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزہ پالیسی کی منظوری دے جائے گی جبکہ مختلف ممالک کے ساتھ تجارت اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یاداشتیں بھی منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔اجلاس میں وزارت خزانہ سے متعلق کابینہ کے فیصلوں پرعملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔کابینہ اجلاس میں عراق کی آرمی کو ٹرینگ دینے سے متعلق دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے درمیان مفاہمت کی یاداشت اور انتخابی قوانین بل دوہزاربارہ میں ترمیم کے مسودے کی بھی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کو مسابقتی کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں سولہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائیگا۔
Oct 31, 2012 | 13:13