سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنزآج صبح نو بجے سے کل صبح نو بجے تک بند کردیے گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ بھر میں بدھ کی صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح نو بجے تک گیس کی بندش کے دوران اگر کسی بھی سی این جی اسٹیشن کو پابندی کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشن کوگیس کی سپلائی مزید چوبیس گھنٹے کے لیے بند کردی جائے گی۔ واضع رہے کہ سندھ میں ہرہفتے چوبیس گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی بند رکھی جاتی ہے اورگیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی اسٹیشنزکی یہ بندش سی این جی اسٹیشنزمالکان کی مشاورت سے کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن