غازی علم دین شہید کےعرس کی دوروزہ تقریبات لاھورمیں جاری ہیں۔

Oct 31, 2012 | 13:40

غازی علم دین شہیدکےعرس کی تقریبات کاباضابطہ آغاز ان کے مزارپرچادرپوشی کےساتھ ہوا۔ چادرپوشی کی تقریب میں مسلم لیگ نون لاھورکےسیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر،رکن پنجاب اسمبلی آجاسم شریف اورچیئرمین مرکزی میلادکمیٹی سیدمختاراشرف رضوی سمیت غازی علم دین شہید کے عقیدت مندوںنےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔ عرس کےموقع پرغازی علم دین شہیدکےدرجات کی بلندی کےلیےخصوصی دعاہوئی جبکہ بارگاہ رسالت میں ہدیہ تبریک بھی پیش کیاگیا۔عرس کی مناسبت سے زائرین میں لنگراورچراغاں کابھی خصوصی اہتمام کیاگیا ہے۔ اس موقع پرخطاب کرتےہوئےمقررین کاکہناتھاکہ گستاخ رسول کی سزاموت ہے،غازی علم دین شہیدنےگستاخ رسول کوجہنم واصل کرکےسچاعاشق رسول ہونےکاعملی ثبوت پیش کیا۔

مزیدخبریں