فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق خشک موسم کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح اورآمد واخراج میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ساڑھے پندرہ سو فٹ جبکہ پانی کا لیول پندرہ سو سولہ اعشاریہ چار تین فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد انتیس ہزار نو سو جبکہ اخراج ترپن ہزارکیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سوبیالیس فٹ جبکہ لیول گیارہ سو اٹھاسی اعشاریہ آٹھ پانچ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد گیارہ ہزارایک سو چھیاسٹھ اوراخراج ستائیس ہزارکیوسک ہے۔
ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تربیلاڈیم میں پانی کا لیول چونتیس فٹ تک کم ہوگیا۔
Oct 31, 2012 | 13:48