ویمنزٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو اٹھارہ رنز سے شکست دیکرایشیاء کی حکمرانی کا تاج اپنے سرسجا لیا۔

Oct 31, 2012 | 15:54

چین کے صوبے گوانگ ژو میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور بھارتی ٹیم کو اکاسی رنز تک ہی محدود رکھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان ثناء میر نے چار، بسمہ ماروف اور مریم حسن نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ بیاسی رنزکے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بھارتی باؤلرزکے سامنے مکمل طورپربے بس نظرآئی اورانتہائی غیرذمہ دارانہ شارٹس کھیلتے ہوئے وقفے وقفے سے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں اورفتح اٹھارہ رنز سے بھارت کی جھولی میں ڈال دی۔ بھارت کی جانب سےارچنا داس اور نیرانجنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں