پشاور (خصوصی رپورٹ) خیبر پی کے میں گذشتہ دور میں اے این پی کو امریکہ نے اقتدار دلایا تھا۔ امت کی رپورٹ کے مطابق اعظم ہوتی سچ بول رہے ہیں۔ اسفند یار ولی اور امریکی حکام نے آزاد پختونستان کا منصوبہ بنایا تھا۔ تحریک طالبان پاکستان وجود میں آنے سے ان کا خواب پورا نہیں ہو سکا۔ بیگم نسیم کے پوتے کی ساس سے اعظم ہوتی کی تیسری شادی نے اسفند یار ولی کو برہم کر دیا ہے اور خاندانی جھگڑا پارٹی پر قبضے کی جنگ میں تبدیل ہو گیا ہے۔