لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک اقبال چنڑ نے محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کے جامع انتظامات کے لئے تحصیل سطح پر تمام محکموں، امن کمیٹیوں اور منتظمین کے نمائندوں پر مشتمل کو آرڈینیشن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جس پر پولیس، رضا کار اور منتظمین سمیت تمام مکاتب فکر لازمی کار بند رہیں گے تاکہ امن قائم ہو اور ہر شہری کی جان و مال محفوظ رہے۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے شہریوں اور پولیس کو متحد ہو کر قدم اٹھانا ہو گا۔